وزیراعظم شہباز شریف  کوئٹہ پہنچ گئے

11:32 AM, 31 May, 2025

کوئٹہ:وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اہم گرینڈ جرگے میں شرکت کی غرض سے آج کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال قائم مقام گورنر بلوچستان، اسپیکر اسمبلی اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کیا۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ بھی کریں گے، جب کہ گرینڈ جرگے میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر، وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور قبائلی و سیاسی عمائدین کی شرکت متوقع ہے۔

جرگے میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور اور قبائلی حلقوں کے تحفظات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی، جبکہ حکومت عمائدین کو اعتماد میں لینے کا عمل مزید مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزیدخبریں