محکمہ موسمیات کا کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی

12:57 PM, 31 May, 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ آج درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں جو کچھ حد تک گرمی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں