خیبرپختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری سے 10 ہلاکتیں، 30 زخمی

01:05 PM, 31 May, 2025

پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے جاری شدید بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مردان، صوابی، پشاور، شانگلہ، دیر لوئر، سوات، تورغر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ اور ہری پور اضلاع میں 34 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 32 کو جزوی اور 2 کو مکمل نقصان ہوا۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو طبی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر تمام اضلاع کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

مزیدخبریں