مشرقی اُدھم پور میں لوک سبھا رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا کی بھارتی فوج پر شدید تنقید، نالائق اور نااہل قرار دے دیا

12:29 PM, 31 May, 2025

مشرقی اُدھم پور: لوک سبھا کے رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فوج خصوصاً فضائیہ پر زبردست تنقید کرتے ہوئے اسے نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔
رنبیر سنگھ پٹھانیا نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائیہ کی ناکامی کی تمام ذمہ داری ان پر ہے اور فوج کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے میں ان کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو سیاسی قیادت نے ضرورت سے زیادہ تحفظ دیا، تاہم اس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت دفاعی طور پر کمزور ہو چکا ہے، اور بھارتی بری، فضائی اور فضائیہ کی عملی صلاحیتیں انتہائی محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں