"عید پر احتیاطی اقدامات: پنجاب میں دفعہ 144، کھالیں جمع کرنے پر سختی

03:20 PM, 31 May, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے دوران سیکیورٹی، صفائی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اب کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دفعہ 144 کے تحت نہروں میں نہانا، دریاؤں میں تیراکی، سری پائے جلانا، اور کھلے عام اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔ مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت بھی قابل گرفت ہوگی۔

یہ احکامات 5 سے 11 جون تک لاگو رہیں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق صرف رجسٹرڈ فلاحی ادارے ہی کھالیں اکٹھی کر سکیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

مزیدخبریں