ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1400 روپے سستا

05:41 PM, 31 May, 2025

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا خریداروں کے لیے نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,288 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے پر آ گیا تھا۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت میں 24 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3,288 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال ان تبدیلیوں کی اہم وجوہات ہیں۔ موجودہ صورتحال ان افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے جو سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں