دبئی میں  سینئر صحافی اور نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر    نصراللہ ملک کے اعزاز میں عشائیہ، تمغہ امتیاز پر شاندار تقریب

05:52 PM, 31 May, 2025

دبئی: حکومتِ پاکستان کی جانب سے سینئر صحافی اور نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک کو تمغہ امتیاز ملنے پر دبئی میں ایک پُروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔


تقریب کا اہتمام معروف بزنس مین اور اللمعان گروپ کے چیئرمین مشتاق احمد کنور نے کیا۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری، پاکستانی قونصلیٹ کے کمرشل سیکرٹری علی زیب خان، معروف قانون دان رئیس قریشی، سینئر صحافی سعدیہ عباسی، انیلا ذکا، ذکا جٹ کاروباری  شخصیات ڈاکٹر حسیب ، رانا مسلم لیگ ن شارجہ کے  چیئرمین سجاد چیمہ ، صدر چودھری راشد فاروق سینئر نائب صدر چودھری عامر بشیر انیس،محمود احمد ،عمران بٹ،رائو خورشید خالد میر ،سفیان خالق ،محمد بشیر اور آصف سنی  نے شرکت کی۔

مزیدخبریں