ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک کا ’لال پری‘ پر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

06:02 PM, 31 May, 2025

لاہور: معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اس بار ان کا ’لال پری‘ گانے پر کیا گیا رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مناہل ملک کو ویڈیو میں سرخ لباس میں گانے کی دُھن پر دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی حرکات و سکنات اور اسٹیج پریزنس نے مداحوں کو خوب متاثر کیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: "یہ نہ صرف ایک خوبصورت پرفارمنس تھی بلکہ مناہل نے گانے میں نئی جان ڈال دی ہے۔"

واضح رہے کہ مناہل ملک اس سے قبل بھی اپنے بولڈ فوٹوشوٹس، منفرد انداز اور متنازع بیانات کی بدولت میڈیا کی توجہ حاصل کرتی رہی ہیں۔ ان کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول شخصیات میں ہوتا ہے، اور ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں