6 اور 7 مئی کی فتح 1971 کا حساب چکتا کر گئی :وزیراعظم

06:38 PM, 31 May, 2025

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان گرینڈ جرگے سے خطاب میں 6 اور 7 مئی کو پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی عسکری کامیابی کو "معرکہ حق" قرار دیتے ہوئے قوم کو عظیم فتح پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو تاریخی شکست دی۔ وزیراعظم کے مطابق یہ فتح محض ایک دفاعی کامیابی نہیں بلکہ 1971 کے زخموں کا بھرپور جواب ہے، جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے اتحاد، ایٹمی طاقت کے تاریخی لمحے اور بلوچستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1998 میں بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 دھماکے کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جرات مند فیصلہ اللہ نے نواز شریف کو عزت کے طور پر عطا کیا۔

شہباز شریف نے بلوچستان کی شجاعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد کوئٹہ کے بزرگوں نے قائداعظم کی قیادت تسلیم کرتے ہوئے پاکستان سے الحاق کیا، اور آج بھی بلوچستان پاکستان کا فخر ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار قرار دیا اور کہا کہ ایسے عناصر کو بلوچستان کے عوام کو خود ناکام بنانا ہو گا۔

مزیدخبریں