حیدرآباد :حیدرآباد میں قومی شاہراہ پر ایک بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں متاثرہ افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جائے حادثہ پر جمع ہونے والے مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی۔