اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو یکم جون سے نافذ العمل ہوگی۔