ایران کے وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

05:08 PM, 31 Oct, 2017

روس کے وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت اور بحران کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں بحران شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور محمد جواد ظریف نے آستانہ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں صلاح ومشورہ کیا ہے۔
شام کی حکومت اور جنگ بندی قبول کرنے والے مسلح مخالفین کے درمیان آستانہ میں اعلی سطحی مذاکرات کے چھے دور ہو چکے ہیں۔ شام میں قیام امن کے ضامن کے حیثیت سے ایران، روس، ترکی آستانہ مذاکرات کی میزبانی کر رہے ہیں۔
آستانہ مذاکرات کے نتیجے میں شام میں کم کشیدگی والے علاقوں کا دائرہ بڑھانے میں مدد ملی ہے اور متعدد علاقوں میں جنگ بند ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں