ہری پور: انسانیت بھی شرما گئی باپ نے جواں سالہ بیٹی کے ساتھ نکاح کر لیا والدہ کی درخواست پر بیٹی سے غیر شرعی نکاح کر نے والے باپ کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج نکاح خواں رجسٹرار سمیت سات افراد روپوش ہو گئے
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پنڈ جمال خان کی رہائشی بیوہ خاتون شہ بانو نے مقامی سیشن جج کو 22Aکی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے وارث علی شاہ ولد واجد علی شاہ سے شادی کی میرے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں میرے شوہر وارث علی شاہ نے میری جواں سالہ بیٹی کو ورغلا کر بھگا لے گیا ہے اور غیر شرعی نکاح کر لیا ہے پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس پر مقامی عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔
تھانہ سرائے صالح پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں شوہر وارث شاہ احمد خان ولدغلام فرید عمران ولدغلام حیدرنکاح رجسٹرارحسان علی ولد سعید اخترثناء عروج زوجہ وارث علی شاہ نسیم بی بی واجد علی شاہ کے خلاف زیر دفعہPPC-493A/34کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم شوہر اس کی والدہ والد نکاح خوان رجسٹرار سمیت دیگر گواہان مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ خاتون کے وکیل معروف قانون دان سرفراز ایڈوکیٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ مستند علماء کرام نے شرعا فتوی دے رکھا ہے کہ ما ں کو طلاق دینے کے بعد بھی شرعا بیٹی کے ساتھ نکاح حرام ہے مگر اس کیس میں خاتون ملزم کے نکاح میں ہے جبکہ ملزم شوہر نے بیٹی سے بھی نکاح کر کے لڑکی کو بھگا لے گیا ہے پولیس مقدمہ سے گریز کر رہی تھی 22Aکی درخواست منظور ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے