سابق صدر آصف زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے

06:16 PM, 31 Oct, 2017


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک دبئی روانہ ہوگئے جہاں ان کی ایک اہم سیاسی ملاقات متوقع ہے


تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ایک اہم ترین اجلاس کی صدارت کرنی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آصف زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے


اس حوالے سے جب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی آصف زرداری کی دبئی روانگی کی وجہ پر کچھ نہیں بتایا

مزیدخبریں