شہباز شر یف کو کہہ دیا فتنےکا نا کوئی مطالبہ مانا جائے نا فیس سیونگ دی جائے ، نواز شریف

 شہباز شر یف کو کہہ دیا فتنےکا نا کوئی مطالبہ مانا جائے نا فیس سیونگ دی جائے ، نواز شریف

لندن : مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات ماننے سے منع کردیا۔

نواز شریف کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات ماننے سے منع کرد یا ہے۔عمران خان نے لانگ مارچ میں  دس لاکھ بندے اکھٹے کرنے کا  دعویٰ  کیا تھا  لیکن وہ  ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا،سابق وزیراعظم نوازشریف  نے کہا لانگ مارچ سے عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے  یہ2 ہزارکا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے، جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  عمران خان  نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا  ۔

مصنف کے بارے میں