جھانوی کپور کا پلاسٹک سرجری کا اعتراف، بفیلو پلاسٹی کی تردید کر دی

09:29 AM, 31 Oct, 2025

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجرز کروائے ہیں، لیکن ان پر لگائے گئے بفیلو پلاسٹی کے الزامات درست نہیں ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرجریز محفوظ اور محتاط طریقے سے کی گئی ہیں۔ جھانوی نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ بغیر تحقیق کے سرجری کروانا خطرناک ہو سکتا ہے اور غلط مشوروں سے بچنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کھل کر پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجرز پر بات کرنا چاہتی ہیں تاکہ لوگ غیر حقیقت پسندانہ خوبصورتی کے معیار سے متاثر نہ ہوں۔

مزیدخبریں