لاہور: پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ یہ قرارداد رکن اسمبلی احمد اقبال اور علی حیدر گیلانی نے پیش کی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالی خودمختاری دی جائے، مقامی حکومتوں کی ذمہ داریوں اور مدت کی واضح وضاحت کی جائے، اور 90 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔
اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنی مرضی سے مقامی حکومت کی مدت کم نہ کرے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقامی حکومتیں آئین کے تحت مضبوط رہیں۔