لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید وقت کی درخواست کر دی ہے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری بلدیات پنجاب بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت نے چار ہفتوں کا وقت ناکافی قرار دیتے ہوئے جنوری 2026 تک حد بندی رولز کی تکمیل کے لیے وقت مانگا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل ہیں اور انتخابات بروقت ہوں گے، کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔