لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، اور یہ میچ پاکستان کے لیے سیریز میں کم بیک کرنے کا اہم موقع ہے۔