لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو طبی مسائل کے باعث پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری متوقع ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے شاہ محمود قریشی کا طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ مکمل کیے۔دریں اثنا، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی حالت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور سرجری کے وقت کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔