اگر انسان ماضی میں کھویا رہے تو وہ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ‘ریشم

اگر انسان ماضی میں کھویا رہے تو وہ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ‘ریشم

لاہور:نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگر انسان ماضی میں کھویا رہے تو وہ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا البتہ ماضی سے سبق ضرور سیکھنا چاہیے ، آپ کے پاس جو موجود ہے اس پر راضی ہو جائیں زندگی سکون میں آجائے گی۔ 

ریشم نے کہا کہ جن لوگوں کا خدا کی ذات پر توکل ہوتا ہے وہ کبھی مایوس نہیں ہو تے ، ہمیں آنے والے کل کی فکر نہیں کرنی چاہیے بلکہ محنت کر کے رب کی ذات پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو نیک نیت ہونا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ آپ کی ذات سے کسی دوسرے کو دکھ نہ پہنچے۔ آپ دوسروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنے والے بن جائیں آپ کےلئے کہاں کہاں سے آسانیاں پیدا ہوں گی وہ آپ کے گمان میں بھی نہیں ہوگا ۔

ریشم نے کہا کہ انسان کو اپنے ماضی میں نہیں کھویا رہنا چاہیے بلکہ آگے بڑھنا چاہیے لیکن یہ ضرو ہے کہ ماضی سے سبق ضرور سیکھے اور غلطیوں کو نہ دہرائے۔