پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

09:25 AM, 1 Nov, 2025

اسلام‌آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 فنانس ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 43 پیسے بڑھ کر 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

مزیدخبریں