ہیلی کاپٹر حادثہ میں تمام افراد شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

ہیلی کاپٹر حادثہ میں تمام افراد شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ہیں اور پاک فوج نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ 
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا اور اس میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے ہیں۔ 

e4fc7f64bd22edbd7cb80dbeba94a934


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف آپریشن پر مامور تھا اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہداءمیں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں