اسلام آباد: چودہ سرکاری عمارات کو عوامی استعمال میں لانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں بارہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہائوس کو تین سے پانچ سال کے اندر یونیورسٹی بنایا جائے گا گورنر ہائوس لاہور کو تین سے چھ مہینے میں میوزیم ،آرٹ گیلری ، گورنر ہائوس کراچی کو سو دن میں عوام کے لیے کھولا جائے گا جبکہ تین سال کے اندر آرٹ اینڈ کلچر میں سنٹر میں تبدیل کیا جائے گا اور گورنر ہائوس پشاور کو تین سال جبکہ گورنر ہائوس کوئٹہ کو تین ماہ کے اندر مکمل طور پر عوام کے لیے کھولا جائے گا، سرکاری عمارات کو عوامی استعمال میں لانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین شپ کے اندر ایک اور کمیٹی بنا دی گئی ہے.
دستاویزات کے مطابق کمیٹی میں بارہ ممبران رکھے گئے ہیں جن میں وزیر تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر محمد اعظم خان، سیکرٹری نیشنل ہسٹری اینڈ لٹریسی ہیریٹج ڈویژن انجنیئر عامر حسن ، سیکریٹری امور خارجہ تہمینہ جنجوعہ( فار سٹیٹ گیسٹ) سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس عمران زیب خان،سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ارشد مرزا ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ تین سے پانچ سال کے اندر وزیر اعظم ہائوس کو ایک اعلٰی تعلیمی ادارے میں تبدیل کریں دستاویزات کے مطابق گورنر ہائوس کشمیر پوائنٹ مری کو بین کوئیٹ ہالاور پنجاب ہائوس پنڈی پوائنٹ مری کو ٹورسٹ ہوٹل میں 45دن کے اندر تبدیل کیا جائے گا پنجاب ہائوس اینڈ گورنر ہائوس اینکسی راولپنڈی کو تین مہینے کے اندر انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا جائے گا۔
دوسری طرف گورنر ہائوس لاہور کو تین سے چھ ماہ کے اندر میوزیم ، پلے گرائونڈ جبکہ جم ، مدرسہ مسجد کے گرد لگی تاروں کو ہٹا دیا جائے گا وزیراعلٰی کا میسن ہال لاہور میں دفتر 200دن کے اندر میوزیم اور کانفرنس ہال میں تبدیل کیا جائے گا چمبہ ہائوس لاہور کو سو دن کے اندر نئے گورنر ہائوس کے طور پر تیار کیا جائے گا جس میں اسکا دفتر اور اسکی رہائش ہو گی سٹیٹ گیسٹ ہائوس کو سو دن کے اندر وزارت خارجہ فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کرے گی۔
گورنر ہائوس کراچی کو سو دن کے اندر عوام کو باغ اور دیگر کھلی جگہوں پر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ تین سالوں کے اندر اس کو آرٹ اینڈ کلچر سنٹر میں تبدیل کیا جائے گا سٹیٹ گیسٹ ہائوس کراچی کو وزارت خارجہ ایک اعلی درجے کے ہوٹل میں سو دن کے اندر تبدیل کرے گی قصر ناز کراچی کو منسٹری آف ہائوسنگ اینڈ ورکس سو دن کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کو لیز پر دیا جائے گا-
گورنر ہائوس پشاور کو تین سال کے اندر قبائلی اور قومی ہسٹری میوزیم بوٹونیکل اور آرٹ گارڈن میں تبدیل کیا جائے گا گورنر ہائوس نتھیا گلی کو بوتیک ہوٹل بنانے کے لیے لیز پر دیا جائے گا گورنر ہائوس کوئٹہ کو تین مہینوں کے اندر میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا-