مقبوضہ ویلی میں بھارت کا آپریشن ، سیّد علی گیلانی نے مسلم امہ سے اپیل کر دی

11:15 PM, 3 Aug, 2019

سرینگر: بھارت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے جا رہا ہے ہمیں بچایا جائے، سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے مسلم امہ سے اپیل کر دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مسلم امہ کے نام پیغام میں  کہا ہے کہ بھارت  مقبوضہ ویلی میں بڑا آپریشن کرنے جار ہا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ اگر ہم شہید اہو گئے اوآپ خاموش رہے تو اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہو گا۔

 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی قاضی شبلی کو حراست میں لیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 

مزیدخبریں