سرینگر: بھارت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے جا رہا ہے ہمیں بچایا جائے، سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے مسلم امہ سے اپیل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ، سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مسلم امہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ ویلی میں بڑا آپریشن کرنے جار ہا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ اگر ہم شہید اہو گئے اوآپ خاموش رہے تو اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہو گا۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی قاضی شبلی کو حراست میں لیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
This tweet must be taken as an SOS (Save Our Souls) message to all Muslims living on this planet. If we all die and you kept quite you will be answerable to Allah the Magnificent. Indians are about to launch the biggest genocide in the history of Mankind. May Allah protect us.
— Syed Ali Geelani (@sageelani) August 3, 2019