مسلم امہ متحدہ ہوگئی توتمام مشکلات ختم ہو جائیں گی ، امام کعبہ

مسلم امہ متحدہ ہوگئی توتمام مشکلات ختم ہو جائیں گی ، امام کعبہ

لاہور:پاکستان کا مضبوط ہونا پوری دنیا کے مسلمانوں کے مضبوط ہونے کے مترادف ہے۔امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم کابادشاہی مسجد میں اہم اعلان  کرتے ہوئے کہتے ہیں پوری دنیا کے مسلمان پاکستان کو سلام پیش کر تے ہیں۔ مسلم امہ متحدہ ہوگئی توتمام مشکلات ختم ہو جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن طالب نے بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کی،نماز کی ادائیگی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کومصائب اورمشکلات نے گھیر رکھا ہے، جب تک ہم متحد ہیں تب تک ہمیں کوئی خطرہ نہیں ، اگرمسلم امہ متحد ہوگی تو مشکلات بھی ختم ہو جائیں گی۔اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکارمسلمان ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام اعتدال ،رحمت ،سلامتی اور امن کا دین ہے،اللہ تعالی اپنے دین کی حفاظت کرے گا۔