محمد رضوان انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کی پسند بن گئے

محمد رضوان انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کی پسند بن گئے

لندن: انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ  قومی کرکٹر محمد رضوان کی مداح نکلیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہتھر نائٹ نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں کرکٹ شائقین نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ اس دوران  ایک صارف نے  پوچھا  کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) آپ کی  میں پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟ جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ’ملتان سلطانز، میں محمد رضوان کی بہت بڑی فین ہوں‘

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر  محمد رضوان نے نہ صرف اپنی میدان میں صلاحیتوں بلکہ گراؤنڈ کے باہر بھی اپنے انداز سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے جس کا اظہار انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بھی کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں