لندن: انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ قومی کرکٹر محمد رضوان کی مداح نکلیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہتھر نائٹ نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں کرکٹ شائقین نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ اس دوران ایک صارف نے پوچھا کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) آپ کی میں پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟ جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ’ملتان سلطانز، میں محمد رضوان کی بہت بڑی فین ہوں‘
Multan Sultans, big fan of Rizwan https://t.co/wBId0crAyJ
— England Cricket (@englandcricket) March 3, 2022
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نہ صرف اپنی میدان میں صلاحیتوں بلکہ گراؤنڈ کے باہر بھی اپنے انداز سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے جس کا اظہار انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بھی کر دیا ہے۔