Get Alerts

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور : تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ ٹیم آج پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے، اور ٹیم مکمل طور پر پراعتماد ہے۔

ٹیگز: