Get Alerts

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ، یکم ستمبر کو تھائی لینڈ سے مقابلہ

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ، یکم ستمبر کو تھائی لینڈ سے مقابلہ

لاہور:ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

روانگی سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کی اور مختلف سیشنز میں پریکٹس کی۔

پاکستان ویمن ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم ایونٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے اور ٹائٹل کی دوڑ میں مضبوط مقام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: