دبئی : ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج اپنی مہم کا آغاز تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ گروپ اے میں شامل پاکستان کا یہ پہلا میچ ہے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ کھیلے گی۔
تھائی لینڈ کو اپنے گزشتہ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، تاہم انڈونیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے وہ دو پوائنٹس اپنے نام کرچکی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم گروپ مرحلے میں اپنے مزید دو میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا بھارت کے خلاف مقابلہ 5 ستمبر جبکہ انڈونیشیا کے خلاف میچ 7 ستمبر کو شیڈول ہے۔