Get Alerts

ایپل کا نیا فیچر، مخصوص کانٹیکٹ سے لوکیشن چھپانا ممکن

ایپل کا نیا فیچر، مخصوص کانٹیکٹ سے لوکیشن چھپانا ممکن

کیلیفورنیا : ایپل کے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 میں لوکیشن شیئرنگ سے متعلق ایک اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے صارف کسی مخصوص کانٹیکٹ سے اپنی موجودہ لوکیشن چھپا سکے گا۔

نئے ہائیڈ مائی لوکیشن آپشن کے تحت متعلقہ شخص کو پہلے کی طرح واضح نوٹیفکیشن نہیں ملے گا کہ لوکیشن شیئرنگ بند کردی گئی ہے۔ پہلے آئی میسج میں گرے رنگ کی اطلاع ظاہر ہوتی تھی، جس سے دوسرے فرد کو اس تبدیلی کا علم ہوجاتا تھا۔

اب لوکیشن چھپانے کے بعد متعلقہ رابطے کی سکرین پر صارف کی لوکیشن نظر نہیں آئے گی، جبکہ چیٹ میں بھی لوکیشن شیئرنگ بند ہونے کی مخصوص اطلاع ظاہر نہیں ہوگی۔

اگر دوسرا شخص فائنڈ مائی یا میپس کے ذریعے لوکیشن معلوم کرنے کی کوشش کرے تو اسے ’’نو لوکیشن فاؤنڈ‘‘ یا ’’آف نیٹ ورک‘‘ جیسی صورتحال دکھائی دے سکتی ہے۔

ایپل کے مطابق یہ سہولت ایسے مواقع پر کارآمد ہوسکتی ہے جہاں صارف کسی سرپرائز، تحفے یا دیگر نجی سرگرمی کے دوران اپنی موجودگی ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔

ٹیگز: