Get Alerts

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی، تصاویر بھی سامنے آگئیں

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی، تصاویر بھی سامنے آگئیں

لندن : برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف بزنس مین کیمرون اوریلی کے ساتھ شادی کی تصاویر جاری کیں اور مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی تھیں، تاہم جمائما کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان خبروں کی تصدیق ہوگئی۔

جمائما نے تصاویر کے ساتھ 12 ستمبر کی تاریخ بھی درج کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئی۔

ٹیگز: