مریم نواز اور جمائما گولڈ اسمتھ ٹوئٹر پر آمنے سامنے ،لفظی گولہ باری 

marryam Nawaz and jameima Gold Smith

لاہو ر:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  جمائماگولڈاسمتھ کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا آپ کے یا بچوں کی ذاتی زندگی  میں کوئی دلچسپی نہیں، میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے ۔

مریم نواز نے جمائما گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے سابق شوہر دوسروں کی فیملیز کیلئے زہر اگل رہے ہیں ،اگر کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے تو اپنے سابق شوہر کو ٹھہرائیں ۔

واضح رہے اس سے قبل جما ئما گولڈ اسمتھ نےاپنے ٹوئٹ میں کہا تھا خدارا پاکستانی حکمران سیاست سے بچوں اور مذہبی تعصب کو دور رکھیں۔

 وزیراعظم عمران خان کی سابق بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں“یہ آج مریم نواز نے کہا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے پاکستان  میں چھوڑ دیا تھا۔کیونکہ ایک عشرے سے مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا مجھے سامنا تھا۔

ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتا۔مگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سیات بہت ہی گندی گیم ہے۔مگر یہ اتنی گندی صرف پاکستان میں ہے۔کیونکہ یہاں سیاستدان ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے ان کے خاندان اور بچوں کو ایکسپوز کرنے میں زیادہ آسانی محسوس کرتے ہیں۔