Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ جمائما گولڈ اسمتھ کا مؤقف سامنے آ گیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ جمائما گولڈ اسمتھ کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے بانی کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ سمتھ نے انکشاف کیا  ان کے بچوں کو نہ صرف اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو انہیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں بھی  مل رہی ہیں۔
سوشل میڈیا بیان میں  جمائما نے کہا   میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں۔ اب کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل کسی جمہوری یا مہذب ریاست کا نہیں، بلکہ سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے آج ایک بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بیٹوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں۔  اگر وہ پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کریں۔

ٹیگز: