جمائما گولڈ اسمتھ کا اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے منفرد اظہار محبت

جمائما گولڈ اسمتھ کا اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے منفرد اظہار محبت

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا ۔

 جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم "What’s Love Got to Do with It" کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر جمائما سیمت فلم  کی کاسٹ  اداکارہ  سجل علی اور ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔


 ریڈ کارپٹ کے موقع پر جمائما  سب سے منفرد نظر آ رہی تھیں انہوں نے پاکستان سے محبت کے  اظہار  کیلئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔جبکہ نیل آرٹ کے ذریعے بھی  قومی پرچم  بنایا ہوا تھا ۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستان پرچم کے رنگ کے لباس میں  ویڈیو   سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما نے ناخن پر پاکستانی پرچم کے  رنگ کی نیل پالش لگائی ہے اور  اس پر چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔