Get Alerts

پاکستان ویمنز ٹیم کوارٹر فائنل جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

پاکستان ویمنز ٹیم کوارٹر فائنل جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

ٹوکیو : ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایچی ناگویا میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ کو 11 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ کی نناپت کونچراؤنکائی 49 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 10.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ شوال ذوالفقار نے 25، فاطمہ ثناء نے 21، گل فیروزہ نے 16 جبکہ طوبیٰ حسن نے 13 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثناء نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں لینے کے ساتھ 21 رنز بھی سکور کیے۔

ٹیگز: