Get Alerts

پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 مرحلے کے اگلے میچز کے لیے کینڈی پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 مرحلے کے اگلے میچز کے لیے کینڈی پہنچ گئی

کینڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اگلے دو میچز کھیلنے کے لیے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم آج پالی کیلے سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی تاکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف اپنے میچز کے لیے تیاری مکمل کر سکے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 28 فروری کو سری لنکا کا مقابلہ کرے گا۔ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف تھا، مگر بارش کی وجہ سے وہ میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

ٹیگز: