ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے میچز بارش کی نذر ہونے کا خدشہ، فائنل کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے میچز بارش کی نذر ہونے کا خدشہ، فائنل کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا
سورس: twitter

لاہور:  ایشیا کپ  سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے  بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد  پاکستان سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔ کولمبو میں مسلسل بارش کی پیشگوئی نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میچز کو مشکل بنا دیاہے۔ 

ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی ۔ پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کاٹارگٹ  با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 
بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے  پوائنٹس ٹیبل کے پہلے نمبر پر آگیا۔

1bbcc7d95bb215c185f52a751b2f2cf1

 کولمبو میں رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو کے لے روانہ ہو چکی ہیں اور  آج سہ پہر کولمبو پہنچیں گی جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔


بارش کے باعث میچز نہ ہوئے تو پھر کیا ہوگا؟

اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔

کولمبو میں تمام میچز واش آؤٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔


اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوں گے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔


 ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو شیڈولڈ ہے جبکہ کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کی پیش گوئی ہے، اگر فائنل بھی واش آوٹ ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایشیا کپ کا مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

سپر 4 شیڈول


9 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو

10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


15 ستمبر:بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


فائنل


17 ستمبر: فائنل ، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو

مصنف کے بارے میں