لاہور : آج آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں شام ساڑھے 6 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس کے باوجود پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا دارومدار انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف کامیابی پر ہے۔
اگر قومی ٹیم ایک میچ جیتتی ہے اور ایک میں شکست کا سامنا کرتی ہے، تو کوالیفکیشن کا فیصلہ دیگر نتائج پر منحصر ہوگا۔ تاہم، اگر پاکستان دونوں میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو وہ براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا۔