لاہور : انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کے بعد پاکستانی بیٹرز کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تبدیلی ہوئی ہے۔
بابر اعظم دو درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سعود شکیل بھی دو درجے ترقی کرکے 16ویں پوزیشن پر آگئے۔ بابر نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 76 رنز بنائے، جبکہ سعود نے تیسرے ٹیسٹ میں 43 اور 29 رنز سکور کیے۔
شان مسعود چار درجے ترقی کے بعد 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ 91ویں پوزیشن پر شامل ہوگئے۔
دوسری جانب عبداللہ شفیق 11 درجے تنزلی کے بعد 46ویں، محمد رضوان ایک درجے نیچے آکر 34ویں اور سلمان علی آغا 44ویں نمبر پر آگئے ہیں۔