جرمنی نے بھی متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کردی

جرمنی نے بھی متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کردی

ابوظہبی :جرمنی کے وزیر خارجہ زیگما گیبرئیل نے کہا اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ قطر کے بارے متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کے علاقائی دورے پر گئے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ زیگما گیبرئیل نے ابو ظہبی میں اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ وہ امارات کے وزیرخارجہ کے اس موقف کی حمایت کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کی مالی سمیت ہر طرح کی امداد بند ہونی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہاکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اور بھی بہت سے راستے موجود ہیں جس میں قطر کومزید پابندیوں کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر سے بائیکاٹ کیے ہوئے عرب ممالک قطر کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں اور قطر کے جواب بعد یقینا فیصلہ لیا جائے گا۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مختلف حکام نے کہا ہے کہ اگر قطر مطالبات پر غور کرنے میں ناکام رہا تواسے 6خلیجی ممالک کے اتحاد سے نکال پھینک دیا جائے گا۔قطر پر مزید پابندیوں کے بارے شیح عبداللہ سے سوال کیا گیا توانھوں نے کہاکہ اس بارے میں  بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔