یوٹیوب پر  والدین کو بچوں کی پرورش کے متعلق مشورے دینے والی اپنے بچوں پر تشدد کے الزام میں گرفتار

یوٹیوب پر  والدین کو بچوں کی پرورش کے متعلق مشورے دینے والی اپنے بچوں پر تشدد کے الزام میں گرفتار

 کیلیفورنیا: سانتا کلارا میں یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے والدین کو بچوں کی پرورش کے متعلق مشورے دینے والی امریکی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ روبی فرینک اور ان کی کاروباری پارٹنر جوڈی نان ہلڈبرینڈ کو اس ہفتے آئیونز، یوٹاہ میں غذائی قلت کا شکار بیٹے کے گھر سے فرار ہونے کے بعد بچوں سے بدسلوکی کے الزامات  میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ روبی فرینک کا 12 سالہ بیٹا کھڑکی سے فرار ہوا اور کھانا اور پانی مانگنے کے لیے پڑوسی کے گھر پہنچا۔حکام کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے (لڑکے) کے زخموں کو دیکھا اور اسے شدید غذائی قلت کا شکار پایا۔ان کا مزید کہناتھا کہ لڑکے کو ہسپتال لے کر جانا پڑا کیونکہ رسی سے باندھے جانے کی وجہ سے وہ زخمی تھا اور غذائی قلت کا شکار تھا۔

دونوں خواتین پر  بچوں سے بدسلوکی کے چھ الزامات لگائے گئے۔