پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹوں کے جعلی اکاؤنٹس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائمہ نے اپنے بیٹے قاسم خان سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔ براہ کرم رپورٹ کریں۔‘