Get Alerts

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما بیٹوں کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے پریشان

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما بیٹوں کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے پریشان

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے  بیٹوں کے جعلی اکاؤنٹس  سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائمہ نے اپنے بیٹے قاسم خان سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔ براہ کرم رپورٹ کریں۔‘

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1521887140493377537?s=20&t=6qLw7oONfgrZsdan8GA5bQ
ایک اور ٹویٹ میں، جمائما نے اپنے دوسرے بیٹے سلیمان عیسیٰ خان سے منسلک ایک اور جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کی، جمائما نے لکھا کہ ’یہ بھی ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔ براہ کرم رپورٹ کریں۔ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔ خدا کا شکر ہے.‘

API Response:

ٹیگز: