ممبئی: معروف سینئیر بھارتی صحافی گوری لنکیش کے قتل پر بالی ووڈ اداکاروں نے شدید رد عمل کا اظہار کیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوری لنکیش کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ان کو قتل کر دیا۔وہ نہ صرف منجی ہوئی صحافی تھیں بلکہ سر گرم رکن بھی تھی۔
بالی ووڈ اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوٹیر کے ذریعے گوری لنکیش کے قتل پر غم اور غصے کا اظہار کیا اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل بھی کی۔
فلم ساز شریش کندر نے ٹویٹ میں کہا کہ جب دانشوری گالی بن جائے تو جواب گولیاں ہی ہوتی ہیں.
تاہم بالی ووڈ اداکاروں اور فلم سازوں نے گوری کےقتل کے خلاف احتجاج کر نے کا ارادہ کیا ہے۔