جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں دھماکہ، 2 جاں بحق، متعدد زخمی

11:05 AM, 7 Aug, 2025

جنوبی وزیرستان :جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹرز ہسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااورسرچ آپریشن شروع  ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا تاہم وہ اور ان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

مزیدخبریں