جنوبی وزیرستان :جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹرز ہسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااورسرچ آپریشن شروع ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا تاہم وہ اور ان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔