کراچی: لانڈھی میں فیکٹری میں خوفناک آگ، عمارت منہدم

02:56 PM, 7 Aug, 2025

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع کپڑوں کی فیکٹری میں  اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے تین عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا، جس پر قابو پانے کے لیے 16 فائر ٹینڈرز نے کئی گھنٹوں تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔

آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جھلسنے والے7مزدوروں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، آگ فیکٹری میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی۔ فائر حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں